• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، ’’جعلی کیمرہ مین‘‘ نے امیر بالاج ٹیپو کو قتل کردیا، خود بھی مارا گیا

لاہور، چوہنگ (نمائندہ جنگ )لاہورمیں شادی کی تقریب کے دوران کیمرہ مین کا روپ دھارے شوٹر نے فائرنگ کرکے ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپوکو قتل کردیا ، جبکہ وہاں موجوداسکے 2محافظ اور دولہا کا بھائی شدید زخمی ہوئے۔ امیر بالاج کے محافظوں کی جوابی فائرنگ سے نامعلوم شوٹر خود بھی مارا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شوٹر کی شناخت نہیں ہو سکی۔ گزشتہ شب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی اقبال اکبرکے بیٹے کی شادی کی تقریب میں 32سالہ امیر بالاج ٹیپو اپنے محافظوں کیساتھ شریک تھا۔
اہم خبریں سے مزید