• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ میں 162 مقدمات کو نمٹا دیئے

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ نے 12فروری 2024ء سے لیکر16فروری کے دوران (سی ایم ایز کے علاوہ) 162مقدمات نمٹا دیے ہیں جبکہ 12فروری 2024ء سے لیکر 17فروری کے عرصہ کے دوران 288نئے مقدمات دائر کئے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان اور سپریم کورٹ کے جج صاحبان مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور بیک لاگ کو کم کرنے کیلئے پرعزم رہے۔ جج صاحبان مقدمات کی سماعت کرتے رہے جسکا مقصد بیک لاگ کو کم کرنا اور سائلین کو ریلیف دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید