پشاور( وقائع نگار)وزارت صحت اسلام آباد کی ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئرتھیلسیمیاہسپتال پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اورحمزہ فاؤنڈیشن میں جدید مشینری وآلات کے ذریعے تھلیسیمیاوہیموفیلیا کے مریضوں کو محفوظ انتقال خون کی فراہمی اورانکی فلاحی خدمات کو سراہا۔ وفد میں وزارت صحت اسلام آباد کے ٹیکنیکل بلڈ بینک ایکسپرٹ ڈاکٹر عثمان حیدر ،ٹیکنیکل بلدبینک ایکسپرٹ خیبرپختونخوا خالد خان ، ڈاکٹر نور صباءڈائریکٹر آر بی سی پشاور اور دو خواتین ماہر نفسیات بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر حمزہ فاؤنڈیشن کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر طارق خان ،وائس چیئرمین حمزہ اعجاز نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ڈیجیٹل و جدید ترین لیبارٹری/بلڈ بینک سمیت دیگر آلات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی انہوں نے بین الاقوامی ایس او پیز کے تحت رجسٹرڈ 1487تھیلیسمیاوہیموفیلیا کے مریضوں کو محفوظ انتقال خون سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اورادارے کی فلاحی خدمات اور خون/مصنوعات کی فراہمی کو سراہا۔وفد کوبتایاگیاکہ یہ سروسز مریضوں کو مفت فراہم کی جارہی ہیں