پشاور(وقائع نگار) صوبائی د ارلحکومت پشاور میں سی این جی بندش کے باعث ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دو چار کر رکھا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی اقدامات نظر نہیں ارہے شہر بھر میں خصوصی طور پر نواحی علاقوں کے ٹرانسپورٹرز مہنگے کرئے وصول کرنے لگے شہریوں کے مطابق سی این جی بندش کا یہ مطلب نہیں کہ عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جائے،پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں تو کمی ہوئی ہے اسکے باوجود ٹیکسی ڈرائیورز دگنا کرایہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ویگن ڈرائیورز بھی فی سٹاپ اضافی کرایہ وصول کر نے لگے جو سراسر نا انصافی ہے