• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے تیسرے ٹیسٹ میں زیک کرالی کے آؤٹ پر تنازع

راجکوٹ (جنگ نیوز) بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں انگلش بیٹر زیک کرالی کے متنازع ایل بی ڈبلیو کے فیصلے نے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ 122 رنز پر آل آؤٹ ہو کر انگلینڈ کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ میچ کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال کو ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیند اسٹمپ پر نہیں لگ رہی تھی جس نے الجھن کو بڑھا دیا۔ اسٹوکس نے فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت اور درستی کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا ہم ری پلے میں دیکھ سکتے ہیں کہ گیند وکٹ سے نہیں ٹکرا رہی تھی۔ ہم ٹیسٹ ہارنے پر شکایت نہیں کر رہے، انگلینڈ کی شکست سے دکھ ہوا ۔

اسپورٹس سے مزید