• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انس اور ایمن نے اسکواش ٹائٹل جیت لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انس دلشاد اورایمن فاطمہ نے ساتویں سندھ رینکنگ بوائز اینڈ گرلز اوپن اسکواش بوائز انڈر19 اور گرلز انڈر 11کے ٹائٹل جیت لئے ۔ بوائز انڈر 19کے فائنل میں انس دلشاد نے زوہیب خان ، گرلز میں ایمن فاطمہ نے وشانوی، بوائز انڈر15کے فائنل میں حارث خلیل نے زاہد علی کو ہرایا۔