• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے مخصوص نشستوں کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

پشاور (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی لسٹڈ پارٹی ہے مخصوص نشستیں ہمارا حق،الیکشن کمیشن کسی پارٹی کو ڈی لسٹ نہیں کرسکتا، دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن سے مخصوص نشستیں دینےکی درخواست کردی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردیدرخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرائے اور انکی اسکروٹنی ہوئی ہے ان کو ایڈجسٹ کیا جائے۔

اہم خبریں سے مزید