راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ نے کہا ہےکہ انتظامی افسران فیلڈ میں متحرک رہیں۔ سڑکوں کی صفائی اور سیاحوں کی راہنمائی کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی سہولت کے لئے بھی تمام اقدامات کئے جائیں ۔ مری انتظامیہ کے ساتھ ملکہ کوہسار میں ہونے والی حالیہ بارش و برفباری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےکمشنر راولپنڈی نے سیاحوں کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ برفباری کے دوران متعلقہ محکموں کی نگرانی کی جائے۔ راستوں پر پھسلن سے بچاؤ کے لئے نمک کا چھڑکاؤ کیا جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے برفباری کے دوران کئے گئے انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاح مری آنے سے پہلے میڈیا و انتظامیہ کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے ذریعے آگاہی ضرور حاصل کریں۔