• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری کی بصیرت کا سب اعتراف کرتے ہیں، آصف نسیم راٹھور

بریڈفورڈ( پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی بریڈفورڈ کے صدر اور بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کے چیف آرگنائزر آصف نسیم راٹھور نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری مفاہمت کے ماہر نہیں مفادات کے ماہر ہیں، کو غلط قرار دیتے ہوئے رد عمل میں کہا کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری ایک مدبر و مفکر شخصیت ہیں جس کا تمام سیاسی بصیرت رکھنے والے حضرات اعتراف کرتے ہیں، وہ اپنے سخت سے سخت دشمن کو معاف کرتے ہوئے سینے سے لگا لیتے ہیں، ان کی مروت و رواداری کی سب لوگ تعریف کرتے ہیں آصف زرداری پیکر استقلال شخص ہیں، آصف نسیم راٹھور نے کہا کہ آصف زرداری وہ شخص ہیں جنہوں نے اپنی بیوی بے نظیر بھٹو کی شہادت پر صبرو استقامت کے دامن کو مضبوطی سے تھامتے ہو ئے پاکستان میں دنگا فساد اور انتشار پھیلانے کی بجائے جیالوں اور پارٹی کارکنان کی سرپرستی کرتے ہوئے امن و امان کی تلقین کی، دُکھ اور غم میں ڈوبے ہوئے کارکنان کے ساتھ پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور پاکستان کی جمہوریت اور سالمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مُلک میں امن و امان کو قائم رکھا،خ اُنہوں نے ہمیشہ اپنی ذات سے ہٹ کر پاکستانی عوام ، مُلکی مفادات اور آئین و قانون کی پاسداری کو ترجیح دی۔
یورپ سے سے مزید