پشاور( نیوز رپورٹر) جماعت اسلامی کی وکلاء تنظیم اسلامک لائرز فورم خیبر پختونخوا نے دوسال کیلئے کابینہ تشکیل دے دی ہے، اعلامیہ کے مطابق ارباب محمد عثمان خان ایڈووکیٹ صدر، شوکت علی یوسفزئی ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل ، ملک فاروق خان ایڈووکیت ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ، فقیر اللہ اعوان ایڈووکیٹ سیکرٹری اطلاعات جبکہ محمد آفتاب خان ایڈووکیٹ کو سیکرٹری فنانس مقررکردیا گیاہے۔