پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید آصف جلال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردیا ہے تعیناتی کے دوران آصف جلال نے صوبائی حکومت کی جانب سے آئینی، سول اور فوجداری کے سینکڑوں مقدمات میں پیروی کی اس حوالے سے استعفیٰ میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر مزید اس عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتے اپنی پریکٹس شروع کرنا چاہتا ہوں لہذا اس کا استعفیٰ منظور کیا جائے آصف جلال گزشتہ کئی سال سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کے عہدے پر تعینات تھے۔