• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، انتخابات کالعدم قرار دینے کا کیس خارج، درخواست گزار پر 5 لاکھ جرمانہ

اسلام آباد(رپورٹ :رانا مسعود حسین ) سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قرار دینے کا کیس درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیاجبکہ درخواست گزار، سابق بریگیڈیئر علی خان کے حاضر نہ ہونے اور عدالت کاوقت ضائع کرنےپر درخواست گزار پر 5لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،سپریم کورٹ نے ریمارکس دئے کہ عجیب بات ہے درخواست دائر کی اور اس کے بعد بیرون ملک چلے گئے ، عدالتوں کا مذاق بنایا جارہا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3رکنی بینچ نے بدھ کے روز برگیڈیئر ریٹائر علی خان کی جانب سے 12 فروری کو دائر درخواست کی 13فروری کو واپس لینے متعلق متفرق درخواست کی سماعت کی تو درخواست گزار عدالتی نوٹس کے باوجود حاضر نہ ہوا ،عدالت کے استفسار پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ وزارت دفا ع کے ذریعے بھی درخواست گزار کو نوٹس کی تعمیل کی کوشش کی گئی لیکن وہ گھر پر موجود نہیں ،نوٹس اس کے گھر کے باہر چسپاں کیا گیا ، چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کو ای میل پیغام موصول ہوئی جس میں بریگیڈیر ریٹائر علی خان نے درخواست واپس لینے کی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ میں نے 13 فروری کو درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی لیکن اس وقت ملک میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا ہوں ۔
اہم خبریں سے مزید