• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا، اوپن مارکیٹ میں 13 پیسے تک مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5پیسے تک کم ہو گئی،اوپن مارکیٹ میں13 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں 1.06 روپے تک کا اضافہ،پاؤنڈ کی قیمت بھی 1.04روپے تک بڑھ گئی، رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.40روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 5 پیسے کی کمی سے 279.65روپے سے کم ہو کر 279.60روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 13پیسے کے اضافے سے 279.67 روپے سے بڑھ کر 279.80روپے اور قیمت فروخت 12پیسے کے اضافے سے 282.32 روپے سے بڑھ کر 282.44 روپے ہو گئی ہے، رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.06 روپے کے اضافے سے 300.06روپے سے بڑھ کر 301.12 روپے اور قیمت فروخت 1.02روپے کے اضافے سے 303.00روپے سے بڑھ کر 304.02 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 1.04روپے کے اضافے سے 350.61 روپے سے بڑھ کر 351.65روپے اور قیمت فروخت 87 روپے کے اضافے سے 354.00 روپے سے بڑھ کر 354.87 روپے پر آگئی۔
اہم خبریں سے مزید