اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) نگران وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے آبائی ضلع میانوالی میں رینجرز کی تعیناتی میں3 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے، لاءاینڈ آرڈرصورتحال پر رینجرز تعیناتی میں توسیع کافیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پرکیاگیا ۔ذرائع کے مطا بق لاءاینڈ آرڈرصورتحال کےباعث رینجرزتعیناتی میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی کابینہ نےوزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن پرمنظور کرلی ہے۔ رینجرزتعیناتی میں توسیع کافیصلہ پنجاب حکومت کی درخواست پرکیاگیا۔ رینجرزکی تعیناتی میں توسیع کااطلاق 22فروری 2024 سے ہوگا۔ ضلع میانوالی میں رینجرزکی تعیناتی19 مئی2024تک ہوگی ۔ قبل ازیں کابینہ نے21 نومبر 2023 کومیانوالی میں رینجرزتعینات کی تھی۔