• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹکی ٹافی کارخانہ و پاپڑفیکٹری کو جرمانہ‘ پروڈکشن بند کرنیکی ہدایت

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری و مضر صحت اشیاء تیار کرنے والے دو کارخانے دھر لئے۔ ترجمان بی ایف اے کے مطابق غیر قانونی ٹکی ٹافی و مصری کارخانہ اور پاپڑ فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر فیکٹری مالکان کو تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل تک پروڈکشن بند کرنے کی ہدایت کی گئی ۔کوئٹہ کے علاقوں سرکی روڈ اور جتک اسٹاپ میں واقع مذکورہ دونوں کارخانوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی ، کارخانوں میں تیار کردہ اشیاء کی رجسٹریشن اور فیکٹری لائسنس نہیں تھے جبکہ کارخانوں کے پروڈکشن احاطوں میں صفائی و اشیاء ذخیرہ کرنے کے انتظامات انتہائی خراب ، مشینری آلودہ ، پروڈکشن میں زیراستعمال اجزاء و کیمیکلز بغیر ایکسپائری تواریخ کے جبکہ ورکرز کی ذاتی صفائی کی حالت ابتر پائی گئی ۔ علاوہ ازیں ناقص ملاوٹی و زائد المیعاد کھانے پینے کی اشیاء کی تدارک کیلئے بلوچستان فوڈاتھارٹی کی جاری کارروائیوں کے دوران سبزل روڈ میں 3 ، طوغی روڈ میں 5 ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں 2 ملک شاپس سمیت 4 جبکہ ضلع تربت میں 3 خوراک کے مراکز پر جرمانے عائد کئے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران مراکز سے پکڑی گئی ایکسپائرڈ و پابندی عائد مصنوعات کو ضبط جبکہ تربت میں موقع پر تلف کردیا گیا ۔
کوئٹہ سے مزید