• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3سے 10لاکھ روپے تک کے بجلی بل ،ڈیرہ غازی خان، وہوا اور تونسہ شریف کے سیکڑوں کاشتکاروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ضلع ڈیرہ غازی خان بالخصوص وہوا اور تونسہ شریف کے سیکڑوں کاشت کاروں نے میپکو کی جانب سے 3سے 10 لاکھ روپے تک کے بجلی کے بل بھجوانے کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا۔کسان اتحاد کے صدر عبدالغفور کلاچی۔غلام رسول۔محمد رمضان۔مظہر اقبال عنایت اللہ کلاچی اور اللہ وسایا وغیرہ نے میڈیا کو بتایا کہ کسانوں نے مختلف گروپوں میں رٹ درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہوا کے 48 کاشت کاروں نے سردار وسیم خان جسکانی کے توسط سے رٹ دائر کی ہے انہوں نے بتایا کہ میپکو نے 2015 میں مؤخر کئے گئے ٹیوب ویلوں کے متنازع بل موجودہ بلوں میں شامل کرکے بھجوادیئے ہیں اور یک مشت ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں کنکشن منقطع کرنے اور ٹرانسفارمرز اتارنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ پیٹیشنرز کے وکیل سردار محمد وسیم خان جسکانی نے بتایا کہ ان کی رٹ درخواست کی سماعت جمعہ کو متوقع ہے۔
ملتان سے مزید