ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے نشتر ہسپتال ملتان کو گزشتہ کئی ماہ سے فنڈز جاری نہ کیے جا سکے جس کے نتیجے میں ہسپتال شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق صفائی کے عملے کی خدمات فراہم کرنے والی نجی کمپنی کو گزشتہ نو ماہ سے اس کے بل ادا نہیں کیے جا رہے،مالی بحران کی وجہ سے نہ صرف ہسپتال کے روزمرہ امور متاثر ہو رہے ہیں بلکہ صفائی کے معیار میں بھی نمایاں کمی آئی ہے جو مریضوں اور عملے دونوں کے لیے صحت کے خطرات پیدا کر رہی ہے،فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث نہ صرف صفائی سٹاف کی تنخواہوں اور بلز کا مسئلہ ہے بلکہ دیگر اہم اخراجات جیسے ادویات، سامان اور عملے کی تنخواہوں پر بھی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔