• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم تائیکوانڈو اکیڈمی کے زیر اہتمام بیلٹ پروموشن کی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) نعیم تائیکوانڈو اکیڈمی ملتان کے زیر اہتمام بیلٹ پروموشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان محمد فیاض خان کھیڑا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی مثبت تربیت اور نظم و ضبط پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نئی بیلٹس سے نوازا گیا،اس موقع پر مقررین نے اکیڈمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیوں کے انعقاد کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔
ملتان سے مزید