ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کے ڈیپارٹمنٹ آف سوائل اینڈ انوائرنمنٹل سائنسز کے طلبہ نے پیسٹی سائیڈ کوالٹی کنٹرول لیبارٹری کا تعلیمی دورہ کیا، دورے کے دوران طلبہ نے مارکیٹ میں دستیاب مختلف اقسام کے پیسٹی سائیڈزبشمول ہر بی سائیڈز اور انسیکٹی سائیڈز کی کیمسٹری کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل کیں،اس کے علاوہ طلبہ کو میکسیمم ریزیڈیو لمٹس (MRLs) کے تصور اور پیسٹی سائیڈز کے استعمال اور حفاظت سے متعلق ریگولیٹری نظام کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا،طلبہ کے ہمراہ زرعی سائنٹسٹ ڈاکٹر عمیر ریاض اور ڈاکٹر ایتہ عمر موجود تھے۔