• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام موسیٰ کاظم کی یاد میں سالانہ ایک روزہ مجلس عزا

ملتان(سٹاف رپورٹر) اسلام کا سرمایہ حیات حسینیت ہے،امت مسلمہ بالخصوص پاکستا ن میں رہنے والے لوگ مذہبی انتہاپسندی، فرقہ وارانہ فسادات اور دہشت گردی کے ناگہانی عذاب میں مبتلاہیں، یہ بات علامہ حنیف حسین نجفی، تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل سید طالب حسین پرواز اور علامہ سید کاشف ظہور نقوی نے امام بارگاہ حسینیہ چاہ سید انوالہ بوسن روڈ پر امام موسیٰ کاظم کی یاد میں سالانہ ایک روزہ مجلس عزامیں شریک عزاداروں سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہی، انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ حق وباطل کی تمیز کرتے ہوئے جھوٹے خداؤں اور آقاؤں سے اپنا دامن چھڑائیں،یہی کربلاکے شہیدوں کا پیغام ہے۔
ملتان سے مزید