• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان اور خانیوال میں ساڑھے 22من مردہ مرغیاں‘ 5من سے زائد ملاوٹی کھویا تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، ملتان میں کھویا یونٹ اور خانیوال کے علاقے مخدوم پور میں میٹ پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ، ساڑھے 22 من مردہ مرغیاں، 5من سے زائد ملاوٹی کھویا تلف، کھویا یونٹ سے ایک شخص گرفتار، ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرا کر میٹ پروسیسنگ یونٹ اور کھویا یونٹ کو بند کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق خانیوال کے علاقے مخدوم پور میں کارروائی کی گئی، جہاں غیر قانونی میٹ پروسیسنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا،چھاپے کے دوران ساڑھے 22 من مردہ مرغیاں برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جب کہ ملزمان کے خلاف فوڈ سیفٹی قوانین کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ ملتان کے علاقے چونگی نمبر 11 مخدوم رشید روڈ پر واقع کھویا یونٹ کو چیک کیا گیا،ٹیسٹ کے دوران کھوئے کی تیاری میں ممنوعہ اور مصنوعی اجزاکی ملاوٹ پائی گئی،سیمپل فیل ہونے پر مضر صحت کھویا تلف کردیا گیا جب کہ ملزمان کیخلاف ایف آئی آر درج کرکے ایک شخص کو موقع سے حراست میں لے لیا گیا، مزید کارروائی کرتے ہوئے کھویا یونٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔
ملتان سے مزید