• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ شرمناک ہے‘ مرکزی تنظیم تاجران

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈویژن کے چیئرمین فہداسحاق سانگی‘ گلگشت کے شیخ تنویر اشرف قریشی،جنوبی پنجاب کے نائب صدر ٹمبر مارکیٹ کے چیئرمین حاجی نیا زعلی قریشی، کچہری روڈ کے صدر محمد راحیل اصغر قریشی ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے غریب قوم پر بجلی کے بلوں میں 6 سو روپے فکس ٹیکس،بجلی کے ریٹ میں بار بار اضافہ شرمناک فعل ہے جس کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ایک طرف ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ تو دوسری جانب بجلی کے بلوں میں غریب قوم پر 6 سو روپے فکس ٹیکس ظلم در ظلم ڈھانے کے مترادف ہے
ملتان سے مزید