• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کا مقامی پٹواری پر انتقال زمین میں کرپشن کا الزام

ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع مظفر گڑھ کے رہائشی شاہد یاسین ولد اسلام نے الزام عائد کیا ہے کہ مقامی پٹواری نے مبینہ طور پر زمین کے انتقال کے معاملے میں ان سے بھاری رقم وصول کر کے وعدہ پورا نہیں کیا،شہری کا دعویٰ ہے کہ زمین کے انتقال کی مد میں ان کے والد سے تقریباً 40 لاکھ روپے وصول کیے گئے، تاہم صرف تین کنال زمین کا انتقال کیا گیا جب کہ باقی زمین واپس کرنے سے انکار کر دیا گیا، متاثرہ شہری کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ پٹواری ایک سابق ایم پی اے کے داماد بھی ہے، جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو رہی، شہری نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ محکموں سے واقعےکی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید