• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معمر خاتون کا ایم ڈی اے اہلکاروں پر اراضی پر قبضہ کروانے کا الزام

ملتان(سٹی رپورٹر) معمر خاتون کا ایم ڈی اے اہلکاروں پر اراضی پر قبضہ کروانے کاالزام، تفصیل کے مطابق فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم فیز 1کی رہائشی نسیم بی بی کا کہنا ہے کہ میری پانچ کنال اراضی منظور شدہ کچی آبادی میں موجود ہے جس پر گزشتہ کئی ماہ سے کچھ لوگ قبضہ کی کوشش کررہے تھے مگر ہم نے ایسا ممکن نہ ہونے دیا ‘ ہم نے اس حوالہ سے ایم ڈی اے کو بھی درخواستیں دی جس کا معاملہ ابھی حل نہ ہوا مگر گزشتہ ہفتے ایم ڈی اے شعبہ اسٹیٹ اینڈ لینڈ منیجمنٹ اور انفورسمنٹ ٹیم نے میرے رقبہ کے کچھ حصہ پر بااثر افراد کا قبضہ کروادیا ‘قبضہ گروپ کی سرپرستی اظہر ڈوگر اور اس کے کارندے کررہے ہیں‘بااثر افراد کے قبضہ بارے ہم نے ڈی جی ایم ڈی اے کو بھی آگاہ کیا مگر ہماری درخواست پر کوئی شنوائی نہ ہوسکی‘متاثرہ بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب اور کمشنر ملتان سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے‘ معلوم ہوا ہے کہ اظہر ڈوگر موجودہ ڈی جی ایم ڈی اے کا قریبی سمجھا جاتا ہے اور چند روز قبل ڈی جی ایم ڈی اے نے اپنے آفس میں اس کے ہاتھ سے سول ڈیفنس اہلکاروں کو شیلڈزبھی دلوائی تھی ۔
ملتان سے مزید