• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو، مسلسل غیر حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 3ملازمین ملازمت سے برطرف

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 3 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔چیف انجینئر (او اینڈ ایم) ڈسٹری بیوشن میپکومحمد شہزاد راعی نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے اسسٹنٹ منیجر (پی اینڈ ای) آشام احمد خان کو سروس سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ میپکو سکندرآباد سب ڈویژن شجاع آبادمیں تعینات ڈیلی ویجز ملازم حمزہ ارشاد کو یکم جنوری 2026ء سے مسلسل غیر حاضر رہنے کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ایس ڈی او شجاع آباد سب ڈویژن فرخ مجاہدنے ایس ایس ڈی ایل / میٹرریڈرفیصل انور اور فیصل انور کو مسلسل غیر حاضری پر سروس سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ملتان سے مزید