ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس ملتان کے سابق سینئر نائب صدر ندیم احمد شیخ کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر چیمبر الیکشن کے تناظر میں فرینڈز گروپ کے اعزاز میں عشائیےکا انعقاد کیا گیا،تقریب میں چیئرمین فرینڈز گروپ میاں فضل الٰہی شیخ سمیت ممبرانایوان اور مختلف ٹریڈ باڈیز کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، تقریب کے شرکا نے فرینڈز گروپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں فضل الٰہی شیخ نے کہا کہ فرینڈز گروپ تاجروں کے حقوق کے تحفظ اور کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔