ملتان (سٹاف رپورٹر) معاونخصوصی برائے سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن شیخ صلاح الدین، ممبر فیڈریشن ملک عرفان اتیرا اور ممبر فیڈریشن ملک حاجی شہزاد نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے اخبار فروش طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، بڑھتے ہوئے اخراجات کے باعث اخبار کی ترسیل مہنگی ہو چکی ہے جب کہ آمدن میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا، جس کے نتیجے میں ہزاروں اخبار فروش معاشی دباؤ کا شکار ہو کر پس کر رہ گئے ہیں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اخبار فروشوں کیلئے پٹرول پر خصوصی ریلیف پیکیج دیا جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکیں۔ مزید برآں حکومت پنجاب سے اپیل کی گئی کہ جس طرح دیگر مزدور طبقات کیلئے راشن کارڈز جاری کیے جاتے ہیں، اسی طرح اخبار فروشوں کو بھی اس سہولت میں شامل کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان کی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔