• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ڈی کے مکمل غیر فعال ہونے کے بعدملتان بھر میں ڈاکودندنانے لگے

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ملتان شہر میں ڈاکو دندنانے لگے، پولیس ہیلپ لائن 15 پر کی جانے والی کال خیبر پختوانخوا میں لگنے لگی، تفصیل کے مطابق ملتان شہر میں سی سی ڈی کے مکمل غیر فعال ہونے کے بعد ڈاکو ایک بار پھر سرگرم ہو گئے، ملتان پولیس کے اہلکار چوراہوں پر کھڑے ہو کر موبائل ایپ سے شہریوں کو چیک کرنے تک محدود ہیں تو دوسری جانب گلی محلوں میں شہریوں کو لوٹا جارہا ہے جبکہ متاثرہ شہری واردات بارے 15 پر کال کرتے ہیں تو ان کو گھنٹوں انتظار کرایا جاتا ہے اور اگر کال مل بھی جائے تو وہ خیبر پختون خوامیں جا ملتی ہے، پولیس کے ساتھ15 سروس غیر فعال ہونے پر شہری اذیت میں مبتلا ہیں اور انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان سے مزید