ملتان (سٹافرپورٹر) تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے میں پالتو کتے کے کاٹنے سےبچہ زخمی،پولیس نے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق پولیس کو ثمینہ بی بی نے اطلاع دی کہ اس کا آٹھ سالہ بیٹاثقلین دودھ لینے جارہا تھاکہ تصور نے اپنا پالتو کتا اس کے پیچھے چھوڑ دیا جس نے بچے کو کاٹ کر زخمی کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔