• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر او کے دفتر میں مجھ پر پولیس نے مبینہ تشدد کیا، ریحانہ ڈار کا الزم

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کی سابق امیدوار این اے 71ریحانہ امتیاز ڈار نےالیکشن کمیشن آف پاکستان میں پیشی کے موقع پرکہا ہے کہ 8فروری کو میں جیت چکی ہوں، صحافیوں کو بلا کر اپنے 350 فارم کے ساتھ قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا تھا یہ سارے اصل ہیں، خواجہ آصف جھوٹ بول رہا ہے، آر او کے پاس گئی تو اْنہوں نے میرے بازو مروڑے، لوگوں کو زدوکوب کیا،آر او کے دفتر میں مجھ پر پولیس نے مبینہ تشدد کیا،قوم نے 8فروری کو ثابت کردیا کہ عمران خان ہی انکا حقیقی لیڈر، ملک کو بحرانوں سے نکالے گا، جو آج دیکھ رہی ہوں کبھی نہیں دیکھا، افسوس ہے، قوم نے 8فروری کو ثابت کردیا کہ عمران خان ہی انکا حقیقی لیڈر ہے جو پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔