• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے نتیجہ میں بننے والی کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی، سراج الحق

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کے نتیجہ میں بننے والی کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی،8فروری کا الیکشن قوم سے مذاق تھا، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ چرایا گیا، 8فروری کا الیکشن قوم سے مذاق تھا، 50ارب جعلی مشق پر ضائع کیا گیا، الیکشن کے نتیجہ میں بننے والی کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی، مذاق کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عوام نے جن دو خاندانوں سے نجات کے لئے ووٹ دیئے انہیں ہی دوبارہ مسلط کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے آئی یوتھ کی مرکزی کونسل کے ذمہ داران کے منصورہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید