• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام کو شرم آنی چاہئے انکا صدر کیسی زبان استعمال کرتا ہے، روس

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو گالی دیدی جبکہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بھی تنقید کی۔ ماحولیات کے حوالے سے کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے روسی صدر کو پاگل اور سن آف بچ کہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات کا معاملہ نسل انسانی کیلئے ایک بڑا خطرہ بنا ہوا ہے لیکن یہاں پوتن بھی ہے جو پاگل سن آف بچ ہے، اور ایسے لوگوں کی وجہ سے ہمیں ہمیشہ سے جوہری تنازع کا خطرہ رہتا ہے۔ اس صورتحال پر روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے اس طرح کے تبصرے سے میری بات درست ثابت ہو جاتی ہے کہ امریکا کا صدر ایسے ہی شخص کو ہونا چاہئے۔ روسی صحافی پاویل زوربین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ امریکا میں کس کو صدر ہونا چاہئے تو میں کہتا ہوں بائیڈن بہتر چوائس ہے اور اگر ان کے الفاظ پر غور کریں تو میری بات درست لگے گی، آپ کو ایسے الفاظ سن کر اندازہ ہو جائے گا کہ امریکا میں داخلی سطح پر کیا ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید