• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈکپ کے باقی ٹکٹوں کی فروخت شروع، پاک بھارت میچ کی مانگ زیادہ

دبئی (نیوز ایجنسیز )آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کے باقی ماندہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا، آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے آغاز میں 100باقی رہ جانے پر ٹکٹوں سے متعلق اعلان کیا ، تمام ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے،قبل ازیں 7فروری کو آئی سی سی نے شائقین کرکٹ کیلئے اوپن ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ٹکٹوں کے حصول کی درخواستیں وصول کی تھیں ۔ توقعات کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ بہت زیاد ہے۔