اسلام آباد (نمائندہ جنگ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کا فیصلہ ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔ بشری بی بی نے موقف اختیا ر کیا کہ طلاق کے 6سال بعد درخواست دی گئی، تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 29 فروری تک ملتوی کر دی۔ جمعہ کو بشریٰ بی بی نے خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر سلمان صفدر ، سلمان اکرم راجہ اور عثمان ریاض گل کے ذریعے اپیلیں دائر کیں۔