• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی دھاندلی، ANP کا چیف جسٹس سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

چار سدہ (این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے مبینہ انتخابی دھاندلی کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کردیا۔اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے چارسدہ میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک ایک نقطے پر متفق ہو رہا ہے کہ فوج کا کردار سیاست میں نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی قوم کا حق پارلیمان کے راستے سے جیتنا چاہتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید