کراچی (جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خصوصی انٹرویو ہفتہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں نشر کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی انتخابات میں کارکردگی کیوں نہ دکھاسکی، جماعت اسلامی کا مینڈیٹ کس نے چوری کیا، سراج الحق جماعت اسلامی کی امارت سے مستعفی کیوں ہوئے، اِن تمام موضوعات پر شو کے دوران گفتگو ہوگی۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں ”جرگہ“ رات 10 بجکر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔