• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ لشکری رئیسانی کا مختلف علاقوں کا دورہ ، لوگوں میں گھل مل گئے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ سینئر سیاست دان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے این اے263 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، سیاسی و قبائلی عمائدین ، حامیوں سے ملاقات ، مقامی شاپنگ مال میں لوگوں میں گھل مل گئے ۔ انہوں نے کلی شابو ، ابدال کالونی کا دورہ کیا، حاجی عبدالولی خلجی کی رہائش گاہ پر حلقہ کے لوگوں سے ملاقات کرکے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات میں حمایت اور انتخابی مہم چلانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ، ملاقات میں حلقہ کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، دریں اثناء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ائیرپورٹ روڈ پر واقع مقامی شاپنگ مال کا دورہ کیا اور وہاں موجود لوگوں میں گھل مل گئے اس موقع پر شاپنگ کیلئے آنے والوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں ۔
کوئٹہ سے مزید