کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان یوتھ اتحادکے چیئرمین حافظ خلیل بڑیچ کی قیادت میں فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرئے بازی کررہے تھے،مظاہرئےسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں مسلسل ظلم کررہا ہے بمباری میں معصوم بچوں تک کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ او آئی سی اس کا نوٹس لیں۔انہوںنے کہاکہ مسلم ممالک کی مظلوم فلسطینوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف خاموشی افسوسناک ہے، تمام مسلم ممالک متحدہو کر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔