کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، ڈاکٹر منصور احمد، عمر فاروق ایڈووکیٹ اور احمد شاہ ایڈووکیٹ نے بیان میں کہا ہے کہ سوئی گیس کمپنی شہر میں گیس سپلائی میں ناکام ہوچکی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ عوام کو شدید سخت میں مشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب بھاری بھر کم بلوں نے عوام کو برا حال کردیا ہے۔ میٹر تبدیلی، سرچارج و دیگر جرمانوں کی مد میں کمپنی عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہےْ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی ان کرپٹ افسران اور کرپٹ مافیا کا نوٹس لیا جارہا ہے جو اس ظلم و زیادتی کے مرتکب ہورہے ہیں انہیں ضرور سزا دی جائے گی۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی پریشر کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کرے ورنہ گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔