اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )محکمہ موسمیات نے کل (اتوار)کی رات سے منگل تک بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی ۔اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔، پنجاب / اسلام آباد میں 26فروری کو شام ، رات اور 27 فروری کوراولپنڈی اسلام ، مری، گلیات ، اٹک، جہلم، چکوال اوردیگر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بلکی سےدر میانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔