• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہ شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتا جس میں ناکامی کا خوف ہو، نواز شریف

لاہور( نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ شخص کبھی کامیاب نہیں ہوتاجس میں ناکامی کا خوف ہو، نوجوان نسل ہی پاکستان کو اپنی منزل تک پہنچائے گی ،نوجوان خودکو انتشار،بد تہذیبی سے دور رکھیں، نوجوانوں نے اتحاد ، اصلاح ،فلاح اور معاشرے میں بہتری کیلئے دل لگا کر محنت کرنی ہے اور خود کو انتشار، تقسیم، گالی گلوچ اور بد تہذ یبی سے دور رکھنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شریف میڈیکل ٹرسٹ کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نامزد وزیر اعظم شہباز شریف، نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، گورنر پنجاب ووائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بلیغ الرحمن ، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب اور ادارے کے منتظمین سمیت اساتذہ ، گریجوایشن کرنے والے طلباء و طالبا ت اور ان کے والدین بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس پر وقار تقریب میں شریک ہو کر آپ سے گفتگو کر کے خوشی محسوس ہو رہی ہے ،آپ کی برسوں کی والہانہ محنت نے آج آپ کو کامیابی کا دن دکھایا ہے جس پر میں آپ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

اہم خبریں سے مزید