اسلام آباد ( نیوز ایجنسی، نیوز ڈیسک)بھارتی پراپیگنڈا مسترد، پاکستانی حکام نے ایران کی جانب سے پاک سرزمین پرکارروائی اور کالعدم تنظیم کے کمانڈرکی تردید کر دی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت سمیت مختلف غیر ملکی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا جاری ہے ،سوشل میڈیا اور چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے، پاکستانی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اصل میں اسمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے، آپریشن مرگ برگ سر مچار کی حفت مٹانے کے لئے طرح طرح کے جھوٹے بیانیے گھڑے جا رہے ہیں، متوقع طور پر ہندوستانی میڈیا اِس خبر کو بڑھ چڑھ کر پھیلا رہا ہے۔