کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) کوئٹہ کے علاقوں قمبرانی روڈ ، ناشناس کالونی بینک کالونی گشکوری ٹاؤن ، بشیر چوک ، کلی جیو کوزباغ و ملحقہ علاقوں میں غیر اعلانیہ طور پر گیس کا غائب ہونا روز کا معمول بن گیا ،جس سے نہ صرف امور خانہ داری بلکہ بزرگ، بچے اور بیمار بھی متاثر ہوتے ہیں جبکہ دوسری جانب غیر اعلانیہ گیس کی بندش اور دوبارہ بغیر اطلاع کےجب گیس کھول دیا جاتا ہے جو کسی خطرناک سانحہ کا سبب بن سکتا ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ داران کو اس غیر ذمہ دارانہ عمل کا نوٹس لینا چاہئے،گیس کی بندش اور لوڈشیڈنگ کے سدباب کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔