• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری علاج سے بھی محروم ہوگئے، تاجر رہنما

ملتان(سٹاف رپورٹر) عوامی مسائل سے حکومت کی عدم توجہی اور اقدامات کا فقدان عوام کیلئے عذاب بن گیا، مسائل کے دلدل میں پھنسے عوام نے آنے والی حکومت سے امیدیں باندھ لی ہیں، ان خیالات کا اظہار تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، ضلعی صدر جعفر علی شاہ ،مرکزی نائب صدر عامر اعوان اور سٹی صدر خالد محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری روٹی کے ساتھ علاج اور ادویات سے بھی محروم ہو گئے ہیں، جان بچانے والی ادویات کی نایابی سرکاری ہسپتالوں میں مہنگی ادویات کی شدید قلت مریضوں کیلئے جان لیوا بن گئی ہے نو منتخب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب منصب سنبھالتے ہی ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف کی فراہمی ادویات ودیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیلئے انقلابی اقدامات نہ کئے تو عوام کی ان سے وابستہ امیدیں دم توڑ جائیں گی ۔اجلاس میں راؤ لیاقت، مرزا نعیم بیگ، خالد خان،شیخ الطاف، کاشف رفیق، کامران بھٹہ اور عبدالغفور شریک تھے۔
ملتان سے مزید