• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحول دوست کیڑے مرنے سے کپاس کی فصل متاثر ہوئی، سیکرٹری زراعت

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری زراعت جنوبی ہنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ بائیو پیسٹی سائیڈز کی رجسٹریشن سے مستحکم،پائیدار اور ماحول دوست زراعت کو فروغ حاصل ہوگا، فصلوں پر کیمیائی زہروں کے مسلسل استعمال سے نقصان دہ کیڑوں میں قوت مدافعت پیدا ہوچکی دوست کیڑے مرنے کی وجہ سے قدرتی مانا فلورا بھی متاثر ہو چکا ہے اور نتیجتا فصلوں کی پیدوار خصوصا کپاس بری طرح متاثر ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیو پیسٹی سائیڈز کے استعمال سے مختلف فصلوں کے نقصان دہ کیڑوں میں زرعی زہروں کیخلاف قوت مدافعت ختم ہوگی۔ماحول بہتر ہوگا اور فضائی آلودگی بھی کم ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کی ترویج وترقی کیلئےخصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ملتان سے مزید