• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کا شہر اولیا کی گرین بیلٹس اور پارکوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے گرین بیلٹس اور  پارکوں کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں شہر کے  18 پارکوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دے دی گئی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،  ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 18 پارکوں کی اپ گریڈیشن پر 2 سو ملین روپے لاگت آئے گی،سیوریج اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو بھی ترجیحی بنیادوں پر فنڈز دینگے، انہوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں نئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جب کہ رمضان پیکیج کے تحت شہریوں کو سستی اشیاء خوردونوش اور آٹا فراہم کیا جائے گا،قبل ازیں اجلاس میں پارکوں سمیت انفراسٹرکچر کے مخلتف منصوبوں کی بھی منظوری دی گئی۔
ملتان سے مزید