• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 205 کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیوریج اور واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے نادہندگان کیخلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے،سرکل انچارجز نے دو ایام میں ریکارڈ 73 لاکھ 49 ہزار روپے کی وصولی کرنے 205 کمرشل اور گھریلو نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے، 229صارفین کو گھریلو، 7صارفین کو کمرشل اور 35صارفین کی کیٹیگری تبدیل کرنے اور مسنگ کنکشن کے حوالے سے بل جاری کرنے کی رپورٹ پیش کی انہوں نے یہ احکامات گزشتہ روز شعبہ ریکوری کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے دوران جاری کیے،اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زریکوری محمد ارشد،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ریکوری،تمام سرکل انچارجز اور ریکوری انسپکٹراجلاس میں شریک تھے ڈی ایم ڈی واسا نے شعبہ ریکوری کو سخت محنت کرنے اورفروری کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
ملتان سے مزید