پشاور (جنگ نیوز)پشاور کے نجی ہسپتال میں نیورو سرجری کے حوالے سے عالمی کانفرنس ہوئی جس میں بین الاقوامی نیوروسرجنز کے ساتھ ملک بھر سے آئے نیورولوجسٹس نے بھی شرکت کی۔ انٹرنیشنل ڈبلیو ایف این ایس گلوبل نیوروسرجری کانفرنس میں قطر اور دبئی سے آئے ہوئےبین الاقوامی ماہرین نے دلچسپ لیکچرز اور نوجوان نیوروسرجنز کو تربیت دی۔کانفرنس میں اہم موضوعات پر مختلف قسم کی تقدیمات پیش کی گئیںجن میں نیورو ٹراما/نیورو ری ہبلی لیٹیشن، نیورو آنکالوجی، اسپائن، ویسکولر/ اسٹروک اینڈ آئی سی ایچ، انفیکشنز، کنجینٹل اینوملیز اینڈ پیڈیاٹرکس، پرفیرل نیوروز اینڈ فنکشنل نیوروسرجری شامل ہیں۔نیورو سرجری کے سربراہ ڈاکٹر نوید زمان اخونزادہ نے کہا کہ دنیا بھر کے معروف نیوروسرجنز کا پشاور میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کرنا خوش آئند ہے جس سے اس شعبے کو تقویت ملے گی۔ حاضرین نے نیوروسرجری کے شعبے میں نئے چیلنجز اور پیچیدگیوں پر گفتگو کی گئی۔ ڈاکٹر نویز زمان اخوندزادہ نے کہا کہ یہ تقریب ماہرین کو مختلف ترقیاتی نظریات پر پرچار کرنے کا موقع دیتی ہے۔کانفرنس میں سیمیولیشن اور عملی سیشنز کے ذریعے 50 سے زیادہ نوجوان نیورولوجسٹس کو تربیت فراہم کی گئی۔ شرکاء میں سید اطہر انعم( آغا خان یونیورسٹی)، ڈاکٹر علی عیاد اور ملک کے مختلف علاقوں سے آئے یورولوجی ماہرین شامل تھے۔