کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈکیتی مزاحمت اور دیگر واقعات میں 4افراد جاں بحق ،3زخمی تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کی حدود لیاقت مارکیٹ فاروقی مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 35سالہ نبیل احمد ولد نثار احمد جاںبحق ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی شیر شاہ کا رہائشی اور ملیر میں اپنے رشتہ داروں کے گھر آیا ہوا تھا ،ڈاکوئوں نے متوفی سے موٹر سائیکل چھینے کے کوشش کی اور مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی ،متوفی کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی ،بلدیہ خواستی گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار 2ملزمان کی فائرنگ سےشوکت زمان جاں بحق ہوگیا،پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی دکان چلاتا تھا اور زمینوں کا بھی کام کرتا تھا ،واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے،بلدیہ ٹائون مواچھ گوٹھ نور شاہ محلہ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے محمد شریف جاں بحق اور اسکا بیٹا ندیم شدید زخمی ہو گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ کلہوڑو برادری کا آپس میں جھگڑا چل رہاتھا ۔ میمن گوٹھ اولڈ تھانہ کمیونٹی سینٹر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45سالہ آدینگ ولد داد محمد جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے بتایا کہ مقتول مزدوری کرتا تھا اور واقعہ کے وقت اپنی بیوی کیساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، مقتول کی بیوی کے مطابق اسے ذاتی دشمنی کی بناء پر قتل کیا گیا ہے، آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے مند سے تھا ،پرانا گولیمار حاجی لال محمد چوک نورانی مسجد کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے20 سالہ تنویر ولد ایوب زخمی ہوگیا ، گلشن معمار فقیرا گوٹھ بشیر پٹی کے قریب گھر میں گن صاف کرتے ہوئے اتفاقیہ گولی چلنے سے 25سالہ جہانگیر خان ولد عیسیٰ خان زخمی ہوگیا ۔