کراچی( اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی ہدایت پر واٹر کارپوریشن کی جانب سے شب برات کی مقدس رات کے حوالے سے تمام انتظامات کیے گئے، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شب برات کے موقع پر شہر بھر میں پانی کی فراہمی جاری رہی خصوصاً قبرستانوں ، مزاروں، عبات گاہوں اور مساجد کے اطراف میں نکاسی آب کے تمام انتظامات کیے گئے، اس موقع پر سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کا کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر کے قبرستانوں میں پانی کی فراہمی کی گئی جبکہ واٹر ٹینکر کے ذریعے پانی فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھےاور سبیلیں بھی لگائی گئیں تھیں۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل الٰہی بخش بھٹو نے تمام انتظامات کی نگرانی اور فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل شہباز بشیر تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔